1 جنوری، 2016، 1:07 PM

نیٹو کی سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں

نیٹو کی سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے نیٹو کی توسیع کو ملک کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹوکی فوجی سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے نیٹو کی توسیع کو ملک کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹوکی فوجی  سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملک کی سلامتی اور تحفظ  کے حوالے سے اہم دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جس میں نیٹو کی توسیع کو ملک کے لیے شدید خطرہ اور نیٹو سرگرمیوں کو روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس نے امریکہ کے اتحادی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ  یہ ممالک عالمی معاملات پر اپنا کنٹرول چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جوابی حکمت عملی بھی تیاری کرلی ہے۔ روس نئی سلامتی پالیسی کے تحت اپنی سلامتی کے لیے فوجی طاقت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

News ID 1860738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha